۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
الشيخ عبدالمهدي الكربلائي + علاج طفلة مريضة تخدم زائري الحسين ع

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے حرم امام حسین علیہ السلام کےمیڈیکل شعبے حکم دیا کہ حال ہی میں زائرین اربعین کی خدمت کرتے ہوئے سوشل نیٹ ورکس پر وائرل ہونے ولای نجف اشرف کی اس معلول بچی کا پورا علاج کرائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی نے حرم امام حسین علیہ السلام کےمیڈیکل شعبے حکم دیا کہ حال ہی میں زائرین اربعین کی خدمت کرتے ہوئے سوشل نیٹ ورکس پر وائرل ہونے ولای نجف اشرف کی اس معلول بچی کا پورا علاج کرائیں ۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے انسانی امور کے رابطہ کار احمدرضا الخفاجی نے کہا: آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی کے براہ راست حکم کی بنیاد پر حرم امام حسین علیہ السلام نے صوبہ نجف اشرف کی معلوم بیمار لڑکی کے علاج کا ذمہ لیا ہے جو کہ حال ہی میں اربعین کے موقع پر زائرین کو پانی پلاتے ہوئے سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اس بچی کو امام زین العابدین علیہ السلام نامی اسپتال میں ایڈمٹ کیا جائے گا اور طبی ماہرین کی ٹیم اس کا علاج کرے گی اور اس کے آپریشن اور علاج کے تمام اخراجات حرم امام حسین علیہ السلام کے ذمہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبدالمہدی کربلائی انسانی امداد اور عراق کے تمام صوبوں کے عوام کی درخواستوں پر خود پیروی کرتے ہیں اور انہیں بہترین خدمات اور مالی اور خیراتی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .